گوجرہ:ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گوجرہ کے دھرم کوٹ سٹاپ پر پینسرہ روڈ کے قریب مسافر وین اور منی ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 7 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق کہ جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی، جبکہ 5 لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سمندری سے فیصل آباد جا رہی تھی جس میں 25 افراد سوار تھے۔
