ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھوٹکی:پولیس مقابلے میں5 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی:میں پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پولیس گشت پر تھی اس دوران قادرپور لنک روڈ پر مسلح ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے، مارے گئے ڈاکوئوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ مارے گئے ڈاکوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

تین روز قبل گیمبڑو تھانے کی حدود میں ڈاکوئوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں