لاہور: تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ انتخابات ہوں گے یا پھر وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل 6 لگنا ہے، تیسرا کوئی حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو آئین پامال کر رہے ہیں انہیں قانون اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 75 فیصد آبادی اس وقت غیر آئینی حکومتوں کے زیر تسلط ہے۔
