ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیوایم کو مردم شماری پر تحفظات، سندھ حکومت کے کردار پربھی عدم اعتماد

census

اسلام آباد: ایم کیوایم نے وفاقی حکومت کے سامنے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خدشات ظاہر کردیئےاور سندھ حکومت کے کردار پر بھی عدم اعتماد کیا.

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں ادارہ شماریات کی بےضابطگیاں اور صوبائی حکومت کی ناانصافی سامنے رکھی اور کہا کہ مردم شماری ہماری بقا کا مسئلہ ہے، کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے وفاقی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور مردم شماری پر سندھ حکومت کے کردارپربھی عدم اعتماد کیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ اعداد وشمار کی درستی کے عمل کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے۔ وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم کے تمام خدشات اور ثبوتو ں کو تسلیم کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں