ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: صدر پوتن، ترکیہ کے آق قویو جوہری پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

روس کے صدر ولادی میر زلنسکی کل ترکیہ کے ضلع مرسین میں متوقع، آق قویو جوہری پاور پلانٹ کی، افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنس شرکت کریں گے۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق صدر پوتن کل صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ آق قویو این جی ایس فیلڈ میں پہلا جوہری ایندھن  بھرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں صدر ولادی میر پوتن کی شرکت ویڈیو کانفرنس شرکت ہو گی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آق قویو  این جی ایس   کی تعمیر، ترکیہ اور روس کے درمیان 2010 میں طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں اور روس کی سرکاری جوہری انرجی  کمپنی "روساتم” کی طرف سے کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے کے دائرہ کار میں کُل 4 ہزار 800 میگا واٹ انسٹالڈ پاور  والے 4 یونٹ  چالو کئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں