ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں متوقع بارشیں، ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری

کراچی:وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

ایک بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں بھی وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 30 اپریل سے 5 مئی تک ژالہ باری کے ساتھ بارش اور آندھی متوقع ہے۔اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب آنے کی وجہ سے سندھ متاثر ہو سکتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی محکمے نے تمام بلدیاتی اداروں کو ندی نالوں کی صفائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں