ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں بننے والے کھانسی کے ایک اور شربت کے بارے میں الرٹ جاری

نئی دہلی:بھارت میں تیار ہونے والے ایک اور کھانسی کے شربت میں انتہائی مضرِ صحت کیمیکل ملے ہونے کی نشاندہی کردی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا کہ بھارت میں تیار کردہ مضرِ صحت کھانسی کے شربت کی ایک کھیپ مارشل آئی لینڈز اور مائکرونیزیا میں ملی ہے۔

عالمی ادارہِ صحت کے مطابق کھانسی کے شربت کے جن نمونوں کو تجزیہ کیا گیا ان میں خطرناک حد تک ڈائتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول نامی مرکب پائے گئے۔

کھانسی کے شربت میں پائے جانے والے یہ دونوں زہریلے کیمیکل سے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

کھانسی کا یہ شربت بھارتی ریاست پنجاب میں واقع کیو پی فارماکیم لمیٹڈ نامی کمپنی تیار کرتی ہے۔

بھارتی حکومت نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔بھارت میں تیار ہونے والے کھانسی کے شربت کے حوالے سے عالمی ادارہِ صحت کی جانب سے یہ 7 ماہ کے دوران تیسرا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں