ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کا اعلان

 خرطوم:سوڈانی فوج نے جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کی ابتدائی منظوری کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے جنگ بندی میں توسیع کے بعد سوڈان سے مزید شہریوں کے انخلا کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سے مزید شہریوں کا انخلا کیا جائے گا، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، اٹلی اور سوئیڈن کے شہریوں کو بھی نکالا جائے گا۔فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سے اب تک 936 افراد کا انخلا کرایا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں سوڈان سے 58 ممالک کے 1687 افراد کو بھی بحری جہاز کے ذریعے سے سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں