ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ کی ویڈیوز ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی 2 ویڈیوز، فلم کی ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارموں پر لیک ہوگئی ہیں۔ 

ویڈیوز آن لائن لیک ہونے کے بعد دہلی کورٹ نے تمام پلیٹ فارموں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے پلیٹ فارم سے ان ویڈیوز کو ہٹا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور گوری خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے کاپی رائٹ وائلیشن پر ایک کیس داخل کیا جس پر عدالت نے یوٹیوب، ٹویٹر، ریڈٹ اور گوگل کو حکم دیا کہ وہ ان لیک ویڈیوز کو جلد ہٹادیں۔

عدالت کی طرف سے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ وہ ایسی سائٹس کو بلاک کریں جہاں یہ لیک ویڈیوز موجود ہوں۔

ابھی تک سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، ایک میں شاہ رخ ایکشن سین کررہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ اداکارہ نیانترا کے ساتھ کشتی پر رومانوی گانے کا منظر کررہے ہیں۔

ویڈیو کلپس میں اداکاروں کے لباس اور فلم ’جوان‘ کا میوزک بھی موجود ہے جس سے فلم کی مارکیٹنگ منصوبہ سازی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں