ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ووٹ چور اب درست گنتی کے قابل بھی نہیں رہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا اس لئے فواد چودھری اور شیریں مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں، انہیں گنتی نہیں صرف چلاکی آتی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیر اعظم شہباز شریف کے ووٹ 181 ہوتے، حکمران جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے، پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ اس میں شامل نہیں۔یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہی.

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے وہ فواد چودھری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے، ووٹ چوروں کی گنتی ایسی ہی ہوتی ہے، ووٹ چور ایوان سے باہر نکل کر اب درست گنتی گننے کے قابل بھی نہیں رہے، اللہ نے چاہا تو باقی عمر لوٹوں اور لوٹیوں کی گنتی گنتے ہی گزرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں