ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استنبول میں سال کے پہلے تین ماہ میں آنے والے سیاحوں کی تعاد 3 ملین سے تجاوز کرگئی

سال کے پہلے تین مہینوں میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 3 ملین  480 ہزار 630 تک پہنچ گئی  ہے۔

استنبول کے گورنر علی یرلی قایا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

گورنر علی یرلی قایا  نے کہا ہے کہ استنبول ٹورازم کے اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں استنبول  میں 1  ملین  206 ہزار 770 غیر ملکی سیاح آئے۔ اس سال کے پہلے 3 مہینوں میں استنبول  آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 3  ملین  480 ہزار 630  ہو گئی ہے۔

گورنر علی یرلی قایا نے کہا کہ زیادہ تر سیاح روس، ایران، جرمنی، امریکہ  اور برطانیہ  سے استنبول آئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں