ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں بارشیں: آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

بنگال: بھارت کے مغربی بنگال میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 14افراد ہلاک ہوگئے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں پیش آئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات ہوئے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کسان تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

بنگال کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع پوربا بردھمان میں چار، مرشدآباد میں دو اور شمالی 24 پرگناس میں دو اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ کچھ دیگر علاقوں میں بھی اموات کی اطلاع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں