ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیل کو افراط زر کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں،اوپیک 

 ریاض:پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل ھیثم الغیص نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم تیل مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ پیٹرول کے اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو۔

عرب میڈیا کے مطابق الغیص نے توجہ دلائی کہ توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے پیٹرول فیلڈ میں سرمایہ کاری بند کرنے کی اپیلوں سے مارکیٹ میں مزید ہلچل پیدا ہوگی۔ 

اوپیک کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افراط زر کا ذمہ دار پیٹرول کو ٹھہرانا غلط ہے اور تکنیکی اعتبار سے یہ دعوی کسی طور درست نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں