ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ اداروں کیلیے الرٹ جاری

کراچی: سندھ میں طوفانی بارشوں کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بارشوں سے متعلق ایمرجنسی پلان مرتب کرلیں۔محکمہ موسمیات نے 28 اپریل تا یکم مئی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

پیش گوئی کے مطابق میرپورخاص، لاڑکانہ، بدین، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، بدین، قمبر  اور شہداد کوٹ میں طوفانی بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے،ا س سلسلے میں  سندھ کے تمام اضلاع میں ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ادویات سمیت عوام کے استعمال کی ضروری اشیا اسٹاک کرلی جائیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  ممکنہ طوفانی بارشوں سے سندھ بھر میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے تیاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  ممکنہ طوفانی بارشوں کے دوران  سمندر میں طغیانی کے باعث عوام کو جانے سے روکا جائے۔  طوفانی بارشوں کے دوران عوام غیر ضروری طور  گھروں سے باہر نہ نکلیں۔  بجلی کی کھلی تاروں سے دُور رہا جائے اور  انڈر پاسز یا نشیبی علاقوں میں جانے سے احتیاط برتی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں