ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیڈ کے چیئرمین پاول کو 2 روسیوں نے الو بناتے ہوئے بعض معلومات حاصل کر لیں

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو 2 روسیوں نے جنہوں نے خود کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے طور پر متعارف کراتے ہوئے الو بنایا۔

فیڈ کے ترجمان نے اس فون کال کی تصدیق کی جو جنوری میں ہوئی تھی اور پاول کو دھوکہ دیا گیا تھا۔

مبینہ طور پر میٹنگ سے تعلق رکھنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاول نے افراط زر کی پیش گوئی اور روسی مرکزی بینک سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

امریکی معیشت میں کساد بازاری کے امکان کو تسلیم کرتے ہوئے فیڈ کے چیئرمین پاول کا کہہ رہے تھے  کہ مزید 2 ماہ تک شرح سود میں ایک چوتھائی پوائنٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔

تا ہم فیڈ کے ترجمان  نے اس ویڈیو ریکارڈنگ کی تصدیق  نہ کر سکنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس ویڈیو کو  فریب   کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

فیڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت یوکیرینی عوام سے تعاون کے زمرے میں  سر انجام پائی تھی اور اس میں کسی قسم کی خفیہ معلومات پر بحث نہیں کی گئی۔

روسی ولادیمیر کزنیتسوف اور الیکسی سٹولیاروف، جو پوتن کے پرستار کے طور پر جانے جاتے ہیں نے پاول کو بیوقوف بنایا تھا۔

ان دونوں نے اس سے قبل امریکہ کے سابق صدر جارج بش، یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ، سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کو فون پر بے وقوف بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں