مسلم لیگ ن کی سینئر مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔
مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں سوچیں جب وہ طاقت کےنشے میں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔
جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2023
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو انٹر ٹین کرنے کی خاطر یا ان کے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔
دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!
سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔
دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان…— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2023
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں نجم ثاقب پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی کروڑوں روپے میں فروخت سے متعلق گفتگو کر رہےہیں۔