ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی سمیت 50سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پرلاہور پولیس نے پرویز الٰہی سمیت 50سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر آپریشن کے دوران مزاحمت پر دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت 50سے زائد نامعلوم افراد کونامزد کیا گیا ۔ مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا۔اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھرا ؤکیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا، جبکہ چوہدری پرویز الہی کو موقع سے فرار کرادیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں