ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کے بعض علاقوں پر روسی حملے،زیلنسکی کی شدید مذمت

یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے رات گئے دارالحکومت کیف، وسطی اور جنوبی علاقے میں میزائل حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق وسطی علاقے Uman میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

وسطی شہر دنیپرو میں میزائل حملے میں 1 خاتون اور 1 بچہ ہلاک ہوا ہے۔

کیف  میں روسی کارروائی میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

 یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ان حملوں کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے  مذمت کی اور کہا ہےکہ ایسے حملوں سے روس کی ناکامی صاف نظر آتی ہے۔

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فضائی دفاع نے کیف کے اردگرد فضا میں روس کے 21 میزائل اور 2 ڈرونز مار گرائے جن کے ملبے سے پاور لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں