ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے بھائی کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر اپنے بھائی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کو جعلی ایف آئی آر کے تحت شہر شہر گھسیٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ضمانتوں کے باوجود سکھر جیل حکام نے انہیں رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اپنے خط میں فیصل امین گنڈاپور نے مزید لکھا کہ علی امین کو خاندان سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، خدشہ ہے کہ بھائی کو ایسے لوگوں کے حوالے کردیا جائے گا، جو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

خط میں فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ عدالت کے حکم کے مطابق علی امین گنڈاپور کو رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر ظہیر بابر نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں ظہیر بابر نے سیشن کورٹ سکھر میں علی امین گنڈاپور کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں