ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیکر آفس کا سپریم کورٹ رجسٹرار کو قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار

اسلام آباد: اسپیکر آفس نے سپریم کورٹ رجسٹرار کو قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار کردیا۔ 

سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے اسپیکر کے خط پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، تاہم رجسٹرار آفس کے زبانی احکامات پر اسپیکر آفس نے متعلقہ ریکارڈ دینے سے انکار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے قومی اسمبلی کے 5 اجلاسوں کی کارروائی کا ریکارڈ تحریری طور پر طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں رجسٹرار آفس نے اسپیکر آفس سے قائمہ کمیٹی برائے فنانس اجلاس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔

رجسٹرار آفس نے 6 ، 10، 17 ، 26 اور 27 اپریل کا قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ اسپیکر آفس سے مانگا ہے   جب کہ اسپیکر آفس کی جانب سے تاحال متعلقہ ریکارڈ رجسٹرار سپریم کورٹ کو فراہم نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں