ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے پہلے انتخابات چاہتے ہیں، وزیر دفاع

اسلا م آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سارا رولا ستمبر کا ہے، مذاکرات کا کھیل سیاستدان کرتے رہتے ہیں، عمران خان سے مذاکرات بے سود ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کیلئے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ستمبر میں ریٹائرمنٹ سے پہلے الیکشن ہوجائیں، ہم یہ نہیں چاہتے کہ ان کی ریٹامنٹ کے بعد ہوں، ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں، ہم تو کہتے ہیں وقت پر الیکشن ہوں اکتوبر میں سارے اکٹھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں