ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں 25 پوائنٹ کا اضافہ کر دیا

آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے بلند افراطِ زر کے مقابل سود کے پالیسی ریٹ میں کمی کی بجائے 25 پوائنٹ کا اضافہ کر کے ایک طویل المدت مندی کی منتظر منڈیوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بینک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کی شرح 25 فیصد اضافے کے ساتھ 3،85 فیصد کر دی گئی ہے۔ افراطِ زر انتہائی بلند ہے اور اگر ضرورت پڑی تو سود کی شرح میں  اضافہ جاری رکھا جائے  گا۔

کرنسی مارکیٹیں پالیسی ریٹ کے مستحکم رہنے کی منتظر تھیں لیکن توقعات کے برعکس پالیسی ریٹ میں اضافے کے اعلان نے ملک میں ڈالر کی  قدر میں اضافہ کر دیا اور ملکی بانڈز کی قیمتوں کو عمودی شکل میں چڑھا دیا ہے۔

پالیسی ریٹ کے اعلان کے بعد آسٹریلیا مرکزی بینک کے سربراہ فلپ لوو  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افراطِ زر کو، ایک معقول مدت میں، طے شدہ ہدف تک لانے کے لئے کرنسی پالیسی میں مزید سختی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "آسٹریلیا میں افراطِ زر ابھی تک 7 فیصد کے ساتھ نہایت بلند شرح پر ہے۔ اس شرح کی  طے شدہ درجے پر واپسی  میں کچھ وقت لگے گا”۔

لوو نے کہا ہے کہ شرح سود میں اضافے کا دارومدار اقتصادیات اور افراط زر کے رجحان پر ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں