ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں گرد کا طوفان: حادثات میں 6 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

نیویارک: امریکی ریاست الی نوائے میں گرد کے طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرد کے طوفان کے باعث انٹر سٹیٹ 55 پر حادثہ پیش آیا جس میں 80 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔الی نوائے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق گرد کے طوفان کے باعث مرکزی شاہراہ پر 60 کاریں اور تقریبا 30 کمرشل گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد دو ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی، طوفان کے دوران تمام گاڑیاں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں