ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصنوعی ذہانت خطرناک ہے،گوگل چھوڑ رہا ہوں:جیفری ہنٹن

مصنوعی ذہانت کے موجد سمجھے جانے والے جیفری ہنٹن  نے اپنی ہی بنائی گئی ٹیکنالوجی سے خبردار کرتے ہوئے گوگل سے ملازمت چھوڑ دی ہے۔

اپنے بیان میں کمپیوٹر سائنٹسٹ جیفری ہنٹن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

نصف صدی تک مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے جیفری ہنٹن نے اپنی تخلیق پر معذرت کی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ کام نہ کرتے تو کوئی اور اسے ضرور کرتا۔

دوسری جانب گوگل نے اپنے ایک سافٹ ویئر انجینئر بلیک لیموئن کو بھی برطرف کردیا ہے جس نے کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے نظام پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے حساس کہا تھا۔

بلیک لیموئن نے دعویٰ کیا تھا کہ بات چیت کی ٹیکنالوجی حساس ہوگئی ہے۔ 

اس سے قبل ایک ہزار سے زائد ٹیکنالوجی ماہرین بھی مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں