ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا براہ راست حج پروازوں کیلیے سعودی عرب سے بات چیت کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ براہ راست حج پروازوں کے لیے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حج کی براہ راست پروازوں کے لیے سعودی عرب کو درخواست جمع کرائی ہے، تاہم یہ مسئلہ ابھی زیر بحث ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے تاہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے سے متعلق میں کافی پُر امید ہوں اور اگر سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو حج کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہوجائیں گی اور اس سے اسرائیل میں رہنے والی 18 فیصد مسلم آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں