ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلانٹا کی عمارت میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک چار زخمی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹ میں ا پولیس نے بتایا کہ مڈ ٹاؤن اٹلانٹا کی ایک عمارت میں بدھ کو ہونے والی فائرنگ کے و اقعہ میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی شوٹنگ کے بعد سے مزید کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔

فائرنگ کا واقعہ ویسٹ پیچٹری اسٹریٹ کی ایک عمارت کی 12ویں اور 13ویں اسٹریٹ کے درمیان پیش آیا جو کہ تجارتی علاقہ ہے ، جہاں بہت سے دفاتر اور بلند و بالا رہائشی عمارتیں واقع ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

( خبر کی تفصیلات اے پی سے لی گئیں ہیں)

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں