ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلائوگھیرائو،پولیس پرتشد د کا کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک جلائوگھیرائواور پولیس پرتشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔

جمعرات کو لاہور کی انسداددہشت گردی کی عدالت لاہورمیں زمان پارک جلائوگھیرائواور پولیس پرتشدد کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکلا نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں