ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: صدر پوتن پر قاتلانہ حملہ

یوکرین نے روس کے صدر ولادی میر پوتن پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

روس صدارتی پیلس’ کریملن ‘کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل رات  کے وقت یوکرین کے 2 ڈرون طیاروں نے کریملن پیلس پر حملے کی کوشش کی ہے۔تاہم روس کے فضائی دفاعی سسٹم کی فوری کاروائی سے حملے سے پہلے ہی ڈرون طیاروں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

کریملن حکام نے اس ناکام حملے کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کے خلاف قاتلانہ حملہ اور منّظم دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے میں صدر پوتن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کریملن حکام نے کہا ہے کہ ہم مذکورہ حملے کا "مناسب وقت اور مناسب جگہ پر” جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کریملن پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی کہا ہے کہ قاتلانہ حملے کے بعد صدر پوتن کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں