ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہالی وڈ کی کیٹ ونسلیٹ رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں شوبز خواتین کی نمائندگی کریں گی۔
2022 میں بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنی تھیں، انہیں جیوری کا حصہ بنایا گیا جبکہ اسکریننگ سمیت مختلف پینل سیشن میں دیپیکا نے حصہ لیا تھا۔
بھارت میں فرانس کے سفیر ایمانوئیل لینین نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
A pleasure meeting @imVkohli and @AnushkaSharma!
I wished Virat #TeamIndia all the best for the upcoming tournaments, and discussed Anushka’s trip to #CannesFilmFestival.🏏 🎞️ pic.twitter.com/ex5zfzo1oZ
— Emmanuel Lenain (@E_Lenain) May 4, 2023
فرانسیسی سفیر نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ویرات اور انوشکا کے ساتھ ایک اچھی میٹنگ ہوئی، میں ویرات اور ٹیم انڈیا کو تمام ٹورنامنٹس کیلئے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور میں انوشکا سے کانز فلم فیسٹیول کے سفر پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون کے علاوہ بھارت سے ایشوریہ رائے بچن، سونم کپور اور دیگر فنکار کانز فیسٹیول کی سرخ قالین پر اپنے جلوے دکھا چکے ہیں۔
انوشکا شرما اب اپنے بھائی کرنیش شرما کی پروڈیوس کی ہوئی فلم ’چکدے ایکسپریس‘ میں نظر آئیں گی۔