ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے ،تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور تمام اداروں کو آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور پاکستان ان مشکلات سے نکل آئے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر ایک کو آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنا اور آئین و قانون کا احترام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنایا اور ان کے رہنمائوں کو کو من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات میں جیل بھیج دیا اور ان کو انصا ف بھی نہیں ملا۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں