ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

لاہور: پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کرائم سین کا وزٹ کرنے کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور کی سربراہی میں پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کرائم سین کے وزٹ کے لیے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی۔

جے آئی ٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 تھانوں میں درج 10 مقدمات کے حوالے سے زمان پارک کے کرائم سین کا جائزہ لے گی۔گزشتہ روز عمران خان کے اسلام آباد میں ہونے کے باعث جے آئی ٹی وزٹ نہیں کرسکی تھی۔ جے آئی ٹی کرائم سین کے وزٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عمران خان سے تفتیش کا عمل بھی شروع کرے گی۔

پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں ایس ایس پی عمران کشور ،ایس پی آفتاب  ،ایس پی جاوید اقبال شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں