ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلجیئم: داعش کے ساتھ مربوط اور تخریبی کاروائی کے لئے تیار 7 افراد گرفتار

بیلجیئم میں تخریبی کاروائی کے لئے تیار اور دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ مربوط 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیلجیئم وفاقی اٹارنی دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فلامن کے شہروں روزیلارے، مینن، اسٹینڈ، ویولگیم اور گینٹ میں چند جگہوں پر چھاپوں کے دوران7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق زیرِ حراست افراد میں سے 4 چیچنیااور 3 بیلجیئم کے باشندے ہیں اور دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے اور ملک میں دہشت گردانہ کاروائی  کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

بیلجیئم کے خطرہ تجزیاتی ادارے OCAMنے کہا ہے کہ مذکورہ حالات کے بعد ملک میں دہشت گردی کا خطرہ درمیان درجے پر آ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں