ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر کہاں اور کیوں جارہے ہیں ؟

اسلام آباد:سابق ٹیسٹ کرکٹر اسلم سلیکٹرز کی جانب سے ایک بار پھر نظر انداز کیے جانے پر مایوس ہیں، پاکستانی اوپنر ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کر اپنا کریئر جاری رکھنے کے لیے امریکا جانے کے خواہاں ہیں،اسلم نے قائد اعظم ٹرافی میں مزید حصہ نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سمیع ٹیسٹ کرکٹر  نے پاکستان کے لیے 2015 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا اور اسی اپوزیشن کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

سمیع اسلم نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف صرف تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف دو نصف سنچریاں اسکور کیں، لیکن وہ اپنے اچھے آغاز کو بڑے سکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے کیونکہ انہوں نے 13 میچوں میں سات نصف سنچریاں اسکور کیں، بغیر کوئی سنچری بنائے۔

سابق تیسٹ کرکٹر  نے 2015-2017 کے دوران پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ میچ کھیلے، 31.58 کی اوسط سے 758 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 ون ڈے میچوں میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے 19.50 کی اوسط سے 78 رنز بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں