ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معین خان بڑے بھائی ندیم خان کی پی سی بی سے برطرفی پر پھٹ پڑے

اسلام آباد:سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اورچیف سیلکٹرمعین خان کا کہنا ہے کہ ندیم خان کی ایمانداری کو سب جانتے ہیں اگرمیں نے منہ کھولا بہت سے لوگوں کے نام سامنے آئیں گے،ان لوگوں کی کرپشن کی کہانیاں پوری دنیا کو پتہ ہے۔

   ندیم خان کو پی سی بی سے فارغ کیے جانے پر  معین خان پی سی بی پر برس پڑے انہوں نے کہا کہ یہ بورڈ کے پیسوں سے اپنے گھر کے اخراجات چلاتے رہے،ندیم خان پرکرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، دراصل وہ خود کرپٹ ہیں،بورڈ میں کچھ لوگ ہمیشہ چور دروازے سے آتے ہیں۔

سابق قومی کرکٹ کپتان کا کہنا کہ بظاہرایسالگتا ہے بورڈ میں ایک لابی کراچی کے خلاف کام کررہی ہے،کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز یا ایڈمنسٹریٹر ہوں لگتا ہے لابی  انکے خلاف کام کررہی ہے،پی سی بی میں اس وقت ایک ٹولا موجود ہے جو ہمیشہ چور دروازے سے آتا ہے، نجم سیٹھی ان لوگوں سے جان چھڑائیں اور ایک سسٹم بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں