ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش پریشان کن ہے،وزیراعظم

لندن : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جو انتہائی پریشان کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں، وہ جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے بین الریاستی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے بلاول بھٹو کے بھارت جانے پر تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت سے تعلقات توڑے تھے، بلاول کا بھارت جانے کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو ہوا، پاکستان نے اسے تسلیم کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں