ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: سرجانی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: سرجانی موڑ گرین بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول رات گئے شادی کی تقریب میں گیا تھا، سادہ لباس پولیس اہلکار عظیم اقبال موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا کہ اسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار سرجانی کا رہائشی تھا، مقتول کے پاس سے کوئی اشیاء  نہیں چھینی گئی، مقتول اہلکار سے ایک 30 بورپستول،موبائل فون، پرس،نقد رقم اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو تیس بور پستول کے خول ملے ہیں، فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں