ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل اور زیرِحراست تشدد سے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا:عمران خان

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان میں شاندار استقبالیہ ریلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 75 استقبالیہ مقامات کے ساتھ علی امین کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کے ساتھ

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1655103669657038849?s=20پیدل چلتے رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا، فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں