ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سربیا میں مسلح حملوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ترکیہ کا اظہارِافسوس

ترکیہ  نے سربیا میں مسلح حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور  ہلاک شدگان کے خاندانوں ،عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا  ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سربیا میں 2 روز قبل ایک اسکول میں 9 افراد کے  ہلاک ہونے والا  اور  بلغراد کے قریب ملاڈینویک کے علاقے میں رات کے وقت مسلح حملے میں 8 افراد کی ہلاکت  اور 14 افراد  کے زخمی ہونے والے  واقعات انتہائی افسوسناک  ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اپنے عزیز و اقارب کو کھونے والوں، سرب عوام اور حکومت سے ہم دلی تعزیت کا  اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو  ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں