ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس نے عید کی چھٹیوں میں سی ویو سے ’اغوا‘ ہونے والی دو بہنیں بازیاب کرلی

  کراچی: پولیس نے عید کی چھٹیوں کے دوران سی وی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دو بہنوں کو بازیاب کرالیا۔ 

اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس عرفان بلوچ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دو خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 

اس ضمن میں ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ 24 اپریل کو 3 اور 2 سالہ بچی لاپتا ہوگئی تھیں اور 26 اپریل کو اغوا کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انہوں ںے بتایا کہ پولیس نے بہترین تفتیش کی مدد سے ہجرت کالونی اور کورنگی کے مہران ٹاؤن میں لڑکیوں کو ٹریس کیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ زیر حراست تین مشتبہ افراد میں ایک شخص، اس کی بیوی اور اس کی بہن شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں