ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈین صوبے البرٹا میں جنگل کی آگ بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

 البرٹا:کینیڈا کے صوبے البرٹا میں جنگل کی آگ بے قابو ہونے کے بعد علاقے میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے اور حکام نے اس کو ایک غیرمعمولی بحران قرار دیا ہے۔  

 25 ہزار افراد نے جان بچا کر نقل مکانی کی اور مزید ہزاروں شہریوں کو کسی بھی لمحے ایک نوٹس پر متاثرہ علاقے سے نکلنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

حکام نے کہا ہے کہ آگ پھیلنے کے ایک تہائی علاقہ ایسا ہے جہاں اس کو کنٹرول سے باہر قرار دیا گیا ہے۔ صوبے کی وزیراعظم ڈینیئل سمتھ نے اپنی حکومت کی ایمرجنسی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ہم نے شہریوں کے تحفظ، صحت اور بہبود کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں ڈینیئل سمتھ نے کہا تھا کہ صوبہ گرم موسم اور خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے جہاں خوفناک جنگل کی آگ کو بھڑکانے کے لیے صرف چند چنگاریوں کی ضرورت ہے۔ البرٹا دنیا کے سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے خطوں میں سے ایک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ موسمی حالات کے باعث ہمارا صوبہ ایک غیرمعمولی تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیراعظم سمتھ کے مطابق 20 سے زیادہ کمیونٹیز کو علاقے سے نکالا جا چکا ہے اور کم از کم تین لاکھ ایکڑ کا جنگل اب تک جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت کا اعلان البرٹا کی حکومت کو انتہائی حالات سے نمٹنے کے لیے زیادہ اختیارات دیتا ہے، جس میں اضافی وسائل کو متحرک کرنا اور ہنگامی فنڈز کو استعمال کرنا شامل ہے۔ 

وفاقی حکومت کے آگ کے خطرے کے نقشے کے مطابق تقریبا تمام البرٹا اور پڑوسی صوبے ساسکیچیوان کے ساتھ ساتھ شمال مغربی علاقوں کے ایک بڑے حصے کو آگ کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ 

وفاقی ہنگامی تیاری کے وزیر بل بلیئر نے ٹویٹ کیا کہ وفاقی حکومت ضرورت پڑنے پر صوبے کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ تیل کی وزارت کی علاقے میں پیداواری کنوں کی قریب سے خطرات کی نگرانی کر رہی ہے اور تاحال کسی نے بھی پیداوار میں رکاوٹ کی اطلاع نہیں دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں