ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست ٹیکساس میں شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

 ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ابلن کے شاپنگ مال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیاہ کپڑوں میں ملبوس حملہ آورنے شاپنگ مال کی پارکنگ میں فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آکرآٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آورکو موقع پرہی گولی مارکر ہلاک کردیا۔حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ 

ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں