ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا کے پی کے میں آٹا بحران پر تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر انجنیئر امیر مقام نے رابطہ کیا، امیر مقام نے وزیراعظم کو آٹا بحران کے بارے عوام میں پائے جانی والی تشویش سے آگاہ کیا۔ 

شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کیں۔ 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا کہ پنجاب ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں