ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الہی کے گھر چھاپہ، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا سے دلائل مانگ لئے

لاہور: ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔

پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروایا، درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب کے لئے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے راسخ الہی کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ درخواست گزار نے ظہور پیلس میں چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں