ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن 14 مئی کو نہیں، اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہونگے، وزیرِ داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنہ 2014 سے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر میں الیکشن ہوں گے، عدالت نے فیصلہ کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونے کی کچھ وجوہات ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب یہ حکومت میں تھے تب بھی یہ سڑکوں پر تھے، اب جب یہ سڑکوں پر آئیں گے تو ان کا حال پہلے سے مختلف ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ممی ڈیڈی کلچر کے لوگ ہیں، سوشل میڈیا پر ہی احتجاج کر سکتے ہیں، یہ لوگ 6 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں