ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی کا اپنے شہریوں کو مشورہ: فوری طور پر یوکرین کو ترک کر دیں

اٹلی کے کیف سفارت خانے نے روس کی طرف سے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں کی وجہ سے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شہر سے نکلے کا مشورہ دیا ہے۔

سفارت خانے نے ویب سائٹ پر شائع کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ابھی تک یوکرین میں موجود اطالوی شہریوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ نہایت محتاط رہیں اور فوری طور پر ملک کو ترک کر دیں۔ شہر میں فی الوقت کرفیو نہیں ہے اور ٹرینوں سمیت سفر کے وسائل موجود ہیں لہٰذا اس موقع سے استفادہ کیا جائے ۔ خواہ کسی بھی نوعیت کی کیوں نہ ہو یوکرین کی سیاحت کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا”۔

یوکرین نے سوموار کے دن علی الصبح  روس کی طرف سے کثیر تعداد میں ڈرون اور میزائل حملوں کا اور دارالحکومت کیف پر 35 خود کش طیارے گرنے کا اعلان کیا تھا۔

اعلان میں مزید کہا گیا تھا کہ روس فضائیہ کے بمبار طیاروں نے اوڈیسا  کی طرف 8 میزائل فائر کئے ہیں۔زاپوریزیا، چیرنیگوف اور دنیپروپیترووسک  میں بھی دھماکے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو  روس کے صدر ولادی میر پوتن کے حکم سے یوکرین پر قبضے کے ساتھ روس۔ یوکرین جنگ شروع ہو گئی تھی۔

پوتن کا مقصد کیف کو نیٹو رکنیت سے باز رکھنا، روس کے حلقہ اثر میں رکھنے کےلئے ملک کو غیر مسلح کرنا اور نازی اثرات سے پاک کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں