ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ پاکستان سے سری لنکا منتقل کیے جانے کا امکان

بھارت کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے مسلسل انکار کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے کسی دوسرے ایشیائی ملک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا کو موزوں ترین وینیو قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کی جانب سے ٹیم بھیجنے سے مسلسل انکار کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے سری لنکا منتقل کردیا جائے۔ا س سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک  میزبان ملک کا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ  سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان بھی ایشیا کپ  پاکستان سے منتقل کرنے کی حمایت کرچکے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے ابھی اس ضمن میں کوئی ردعمل سامنے نہیں  آیا ہے کہ ایشیا کپ کی منتقلی کی صورت میں پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی یا نہیں۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد  پی سی بی نے بھارت میں ہونےو الے ایک  روہ ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ایشین کرکٹ کونسل  کے ایک ذریعے نے  پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ پی سی بی چیئرمین کی اس تجویز پر بھی کسی رکن ملک نے  مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا کہ پاکستانی ٹیم اپنے میچ پاکستان میں اور بھارت متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں