ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت :11 اضلاع میں نافذ کرفیو میں4 گھنٹوں کی نرمی

نئی دہلی:بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے بعد تمام 11 اضلاع میں نافذ کرفیو میں4 گھنٹوں کی نرمی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں 24 گھنٹوں میں فسادات کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ۔متاثرہ علاقوں سے 23 ہزار شہریوں کا انخلا کرایا گیا۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے منی پور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی  ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں کشیدہ صورتحال کے باعث 60 افراد ہلاک اور231 زخمی ہو چکے ہیں، پرتشدد واقعات میں 1700 مندر اور گرجا گھر جلائے گئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں