ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہاں سے سستا تیل ملا وہاں سے خریدیں گے،مصدق ملک

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جہاں سے سستا تیل ملا ہم خریدیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا فی الحال پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے روسی تیل کا پہلا آرڈر گزشتہ ماہ(اپریل میں) دیا تھا، روسی کارگو کی 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل لے کر جون میں پاکستان آمد متوقع ہے۔

حکومت کو توقع ہے کہ روسی ٹیسٹ کارگو ساڑھے 7 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے، اگر ریفائننگ کی لاگت کے بعد یہ روسی تیل سستا پایا گیا تو یہ مستقبل میں ایندھن کی تجارت کا تعین کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں