ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدنان صدیقی کی بھارتی میڈیا کی گھناؤنی مہم کیخلاف بلاول بھٹو کی حمایت

 لاہور: پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر انڈین میڈیا کی ان کے خلاف گھناؤنی مہم کے خلاف اداکار عدنان صدیقی نے ردعمل دیا ہے۔ 

ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک اچھا میزبان مہمانوں کے ساتھ احترام پر مبنی میزبانی اقدار کا خیال رکھتا ہے چاہے اس کا کوئی بھی سیاسی یا نظریاتی تنازعہ ہو۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ایک مہمان کی تحقیر سے کوئی خاص مقصد حاصل نہیں ہوتا البتہ اس سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں۔

بلاول بھٹو بارہ برس کے دوران پاکستان کی طرف سے پہلے وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے بھارت کا دورہ کیا ہے اور انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا نے روایتی انداز میں پاکستانی وزیر خارجہ کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی اور بھارتی وزیر خارجہ نے میزبانی روایت کے برخلاف بلاول بھٹو کے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں