ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی پرویز الٰہی سے اہم ملاقات، بھرپورعوامی تحریک چلانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی صدر  چودھری پرویز الٰہی نے بھرپور عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان زمان پارک میں خصوصی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چودھری راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پی ٹی آئی چیئرمین کے اعلان کردہ جلسوں اور عوامی تحریک کے لیے بھرپور تیاریاں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی اور ان کے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کے خلاف جاری غیرقانونی انتقامی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے 90 روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود پنجاب میں نگران حکومت کے وجود اور فسطائیت کی شدید مذمت کی۔

ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور چیف جسٹس سمیت معزز عدلیہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی پر اتفاق کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں